اسلام آباد: (دنیا نیوز) نواز شریف کے نااہلی فیصلے کے بعد لیگی ارکان کی سپریم کورٹ کے باہر نعرہ بازی کے دو روز بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں خاتون ایم پی اے تحسین جواد اور دیگر نامزد کو نامزد کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ سے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد لیگی کارکنان کے احتجاج کے معاملے پر تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے بالاخر دو روز بعد مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمے میں خاتون ایم پی اے تحسین جواد، ساجد اعوان اور رفیق چودھری سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں اعلیٰ عدلیہ کے خلاف نعرہ بازی اور دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ تاہم مقدمے کے اندراج کے بعد تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق احتجاج کے بعد آئی جی کی کی سخت سرزنش کرتے ہوئے اعلیٰ افسران کے تبادلے کر دیے گئے ہیں جبکہ متعلقہ ایس ایچ او کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ اعلیٰ پولیس حکام سے باز پرس کی گئی ہے کہ سیاسی جماعت کے کارکن سپریم کورٹ تک کیسے پہنچے؟