سیاسی استحکام کیلئے ضروری ہے کہ فوری ور پر صوبائی الیکشن کمشنرز کا تعین کیا جائے:اپوزیشن لیڈر
کراچی (دنیا نیوز ) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ انتخابات سے قبل بھرتیوں اور ترقیاتی کاموں پر پابندی غلط ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ انتخابات سے قبل بھرتیوں پر ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے پابندی کا فیصلہ غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ فوری طور پر صوبائی الیکشن کمشنرز کا تقرر کیا جائے تاکہ الیکشن کا عمل بروقت اور شفاف انداز میں مکمل کیا جا سکے۔