کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت منسوخی کیلئے اپیل کی تاریخ سماعت 24 اپریل مقرر

Last Updated On 20 April,2018 12:45 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے پاناما ریفرنس میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر نیب کی اپیل 24 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ضمانت پر رہائی دینے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 24 اپریل کو نیب کی اپیل پر سماعت کرے گا۔ بینچ کے دیگر جج صاحبان میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں۔

احتساب عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منظور کی تھی، جس کیخلاف نیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی احتساب عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔