ملتان: (روزنامہ دنیا) پاکستانی عازمین حج کو اعتماد نامی کمپنی کے تحت بائیو میٹرک تصدیق نہیں کرانا ہو گی، وزارت مذہبی امور نے ملتان سمیت تمام حج ڈائریکٹوریٹس کو مطلع کر دیا۔
سعودی حکومت کی شرط کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں میں اعتماد کمپنی کے دفاتر موجود ہیں جہاں عمرہ زائرین سمیت سعودیہ جانے والے افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی جا رہی ہے۔
عازمین حج کو بھی بائیو میٹرک تصدیق کرا کر سعودی عرب پہنچنا تھا تا ہم اب وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج ڈائریکٹوریٹس کو مطلع کیا گیا ہے کہ عازمین حج کو بائیو میٹرک تصدیق کی شرط سے مستثنٰی قرار دے دیا گیا ہے۔