لاہور (دنیا نیوز ) کرکٹر حسن علی کی واہگہ بارڈر دھماکا دار انٹری، اپنا روایتی "جنریٹر سٹائل" مارا تو بھارت جل بھن گیا، بارڈر سیکورٹی فورس نے معروف ایکشن کو اشتعال انگیز بلکہ "بم" قرار دے کر احتجاج کا اعلان کر دیا ۔
واہگہ بارڈر پر قومی کرکٹر حسن علی کے جوشیلے ایکشن پر بھارت "جنریٹر سٹائل" مارا جو بھارت برداشت نہ کر سکا، الٹا ڈر گیا ایکشن کو اشتعال انگیز بلکہ بم گرانا قرار دے دیا، ساتھ ہی اسے بارڈر تقریب کی خلاف ورزی کہا۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بارڈر سیکورٹی فورس کے انسپکٹر جنرل موکل جوئل پاکستانی رینجرز کے سامنے باقاعدہ احتجاج کریں گے۔ بھارتی حکام نے موقف اختیار کیا کہ بارڈر پر جھنڈا اتارنے کی اس تقریب میں کسی سویلین کو کوئی بھی ایکشن کرنے کی اجازت نہیں۔