لاہور (دنیا نیوز )چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے لاہور کالج فار ویمن کی وائس چانسلر عظمیٰ قریشی کو معطل کرتے ہوئے ان کی تعیناتی کی انکوائری کا حکم جاری کر دیا ہے۔
چیف جسٹس نے اس حوالے سے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ عظمیٰ قریشی کی بطور وی سی لاہور کالج تعیناتی کے حوالے سے مکمل تحقیقات کروائیں اور بتائیں کہ کیا ان کی تعیناتی میرٹ پر ہوئی تھی یا میرٹ کے برعکس۔ چیف جسٹس نے کہا کہ وزیروں کے کہنے پر تعیناتیاں برداشت نہیں کروں گا ۔ دوسری جانب عظمیٰ قریشی نے مستعفی ہونے سے انکار کرتے ہوئے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ ایسا نہ کیا جائے ۔