کے الیکٹرک کو بغیر قانونی معاہدے 650 میگا واٹ بجلی دے رہے ہیں، اویس لغاری

Last Updated On 22 April,2018 08:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے کے الیکٹرک کو ادائیگی کے معاملہ پر وزیرِ اعلی سندھ کے موقف کو رد کرتے ہوئے دوسرا جوابی خط لکھ دیا۔ اویس لغاری کا کہنا تھاکہ واٹر بورڈ کو پیسے دینا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے پر توجہ دینے کے بجائے وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے وزیرِ اعلی سندھ کو بارہ گھنٹے کے اندر دوسرا جوابی خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد کراچی واٹر بورڈ کی ادائیگیوں کا معاملہ سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، کوئی بھی معاہدہ آئینی ترامیم کو منسوخ نہیں کرتا۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ نیپرا وفاقی نہیں قومی ادارہ ہے اور سندھ کا ممبر بھی ہے۔ کے الیکٹرک کو بغیر کسی قانونی معاہدے کے 650 میگا واٹ بجلی دے رہے ہیں۔