اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم فاروق ستار گروپ نے منحرف اراکینِ صوبائی اور قومی اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی۔
فاروق ستار گروپ کی جانب سے الیکشن کمیشن سے استدعا کی گئی ہے کہ سپیکر سندھ اسمبلی کو اپوزیشن لیڈر کی اِن ہاؤس تبدیلی سے متعلق عبوری حکم جاری کیا جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن سپیکر سندھ اسمبلی کو اپوزیشن لیڈر کی ان ہاؤس تبدیلی سے متعلق عبوری حکم جاری کرے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم فارق ستار گروپ چھوڑ کر بہادر آباد کا حصہ بننے والے اراکین نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط کر دئیے ہیں۔ منحرف رہنماؤں میں 10 صوبائی جبکہ دو اراکینِ قومی اسمبلی ہیں۔ ایم کیو ایم فاروق ستار گروپ نے اس سے پہلے بھی 13 منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف ایک درخواست دائر کر رکھی ہے۔