کراچی :ٹینکی گرائونڈ میں پی پی جلسے کی تیاریاں مکمل

Last Updated On 29 April,2018 06:39 pm

کراچی (دنیا نیوز ) کراچی کے ضلع وسطی میں جیالوں نے انٹری دے دی۔ ایف سی ایریا کے ٹنکی گراؤنڈ میں اتوار کو پیپلز پارٹی جلسہ کرے گی۔ تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں۔ جلسے کی چاند رات جیالیاں بائیک پر چکر لگاتی رہیں۔

ایم کیوایم کے گڑھ میں پیپلز پارٹی کی انٹری کے بعد میدان سج گیا۔ چوالیس سال بعد کراچی کے ضلع وسطی میں تیر چلیں گے۔ ایف سی ایریا کے ٹنکی گراؤنڈ کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا۔ ہر طرف پرچموں کی بہار نظرآئی۔ پارٹی ترانوں پر کارکن والہانہ رقص کرتے رہے۔

جیالیاں بائیک پر گراؤنڈ کے چکر لگاتی نظر آئیں۔ جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لینے سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو بھی پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی آمد پر لیاقت آباد کی عوام خوش ہیں۔ ایم کیو ایم سے مایوس علاقہ مکینوں نے بلاول بھٹو سے امیدیں لگالیں۔

جیالوں نے کراچی فتح کرنے کا دعویٰ بھی کر دیا۔ سیاسی طاقت کے بھرپور مظاہرے اور لوگوں کو متحرک کرنے کیلئےجلسے کی چاند رات پر پیپلز پارٹی کے کارکن پرجوش نظر آئے۔