کراچی (دنیا نیوز ) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ن ليگ اور ايم کيو ايم پر کڑی تنقيد، ان کا کہنا تھا کہ پيپلز پارٹی کيلئے کوئی نو گو ايريا نہيں۔ کراچی کو یرغمال بنانے والوں سے نجات دلائی، ن ليگ کو اليکشن کے دنوں میں ہی کراچی کی ياد آتی ہے۔
پيپلز پارٹی کے جلسہ کی تيارياں عروج پر ہیں، فيڈرل بی ايريا کے ٹنکی گراؤنڈ میں انتظامات جاری ہیں۔ وزير اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جلسہ گاہ کا دورہ کيا۔ پريس کانفرنس ميں مخالفين پر خوب گرجے برسے اور کہا کہ پی پی کے لیے پہلے بھی کوئی نو گو ایریا نہیں تھا اب بھی نہیں۔
وزير اعلیٰ نے ن ليگ پر بھی تنقيد کے نشتر برسائے مرادعلی شاہ نے کہاکہ اتوار کا جلسہ تاريخی ہوگا، ذوالفقارعلی بھٹو نے بھی ٹنکی گراؤنڈ ميں جلسہ کيا تھا اس موقع پر ايم کيوايم کےمقامی سيکٹر انچارج سميت کارکنوں نے پيپلز پارٹی ميں شموليت اختيار کی۔