اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاکستان افغانستان میں دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتا ہے، شکیل آفریدی کے معاملے پر کوئی ڈیل نہیں کی جا رہی، جب ڈیل نہیں کی جا رہی تو حسین حقانی کیساتھ تبادلے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
ترجمان ڈاکٹر فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ پاک افغان بارڈر پر نقل و حرکت دہشتگردوں کو بھی مواقع فراہم کرتی ہے، افغان مہاجرین کی پاکستان میں موجودگی سے دہشتگردوں کو چھپنےکا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے کہا افغان مہاجرین کی واپسی پاکستان نہیں ،عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے، پاکستان اپنے حصے کا کام بارڈر مینجمنٹ کا نظام وضع کر کےکر رہا ہے۔