اسلام آباد: (دنیا نیوز) طلال چوہدری کا کہنا ہے عمران خان جیسے مصنوعی لیڈر نہ پیدا کیے جائیں، (ن) لیگ کی اکثریت کو توڑتے توڑتے ملک کا کیا حشر کر دیا، بروقت انتخاب کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
وزیر مملکت طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا احسن اقبال پر حملہ افسوسناک ہے، وزیر داخلہ نے پاکستان کے حوالے سے اپنا کردار ادا کیا، کیا وزیر داخلہ پر حملہ صرف ایک سیاسی جماعت کے قائد پر حملہ ہے ؟ انہوں نے کہا ایسے واقعات سے ملک کا عالمی سطح پر غلط تاثر جاتا ہے، پاکستان کو ناکام کرنے کا پلان کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا ہم نے ٹھان لی ہے پاکستان میں انتہاپسندی نہیں رہنے دیں گے، کراچی میں جماعت اسلامی کو شکست کیلئے ایم کیو ایم بنائی گئی، لیکن وہی ایم کیوایم پاکستان کو توڑنے کی بات کرتی رہی۔ انہوں نے کہا ہم نے کسی پر الزام لگا کر کارکنوں کو کوئی پیغام نہیں دیا، ہم اس بلٹ کا مقابلہ بیلٹ سے کریں گے۔