لاہور: گارڈن ٹاؤن میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ

Last Updated On 08 May,2018 04:41 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمی پائلٹس کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کی کوششیں شروع کر دیں۔

دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کو پائلٹ محمد فہیم اڑا رہے جبکہ ان کے ساتھ معاون پائلٹ ہشام بھی موجود تھے، تاہم معجزانہ طور پر دونوں پائلٹس محفوظ رہے لیکن انھیں زخمی حالت میں جائے حادثہ سے ریسکیو کیا گیا اور ایمبیولینسوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔