اسلام آباد: (دنیا نیوز) العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔ استغاثہ کے گواہ واجد ضیا نے نوازشریف کے مریم نواز کوجاری چیکس کی تفصیلات عدالت میں پیش کیں۔
العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔ استغاثہ کے گواہ واجد ضیا نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔ انھوں نے نواز شریف کے مریم نواز کوجاری چیکس کی تفصیلات عدالت میں پیش کیں۔ واجد ضیا نے عدالت کو بتایا کہ 3 نومبر 2015 کو نوازشریف نے مریم نواز کو 2 کروڑ 88 لاکھ کا چیک دیا، یکم نومبر 2015 کو نوازشریف نے مریم نواز کو 65 لاکھ کا چیک دیا، 10مئی 2015 کو نوازشریف نے مریم نواز کو 10 کروڑ 50 لاکھ روپے کا چیک دیا، 21 نومبر 2015 کو نوازشریف نے مریم نواز کو 18 لاکھ کا چیک دیا، 14اگست 2016 کونوازشریف نےمریم نوازکوایک کروڑ95 لاکھ کاچیک جاری کیا، 13 جون 2015 کو نوازشریف نے مریم نواز کو 12 ملین کا چیک دیا۔