اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایون فیلڈ ریفرنس میں ملزمان کا پہلے بیان قلمبند کرنے سے متعلق فریقین کے دلائل مکمل ہو گئے جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
عدالت میں سماعت کے دوران وکیل صفائی نے تینوں ریفرنسز میں ملزمان کا بیان ایک بار ریکارڈ کرنے کا کہا، پراسیکیوٹر نے کہا کہ قانون کےمطابق تمام گواہوں کے بعد ملزمان کے بیانات کا مرحلہ آتا ہے، عدالت نے سردار مظفر اور خواجہ حارث کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔