لاہور: (دنیا نیوز) حمزہ شہباز کا کہنا ہے دو ہزار دنوں میں کچھ نہ کرنے والے 100 دن میں جادو دکھانے کے جھوٹے دعوے کر رہے ہیں، انشاءاللہ اگلا وزیراعظم بھی نون لیگ سے ہوگا۔
مسلم لیگ ن کے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون لاہور میں مختلف وفود سے ملاقاتیں کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ قوم میں سیاسی شعور اور بیداری اپنی انتہا پر ہے، نوجوان زوردار انتخابی مہم چلائیں اور اہم ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئیے خود کو تیار کر لیں
حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاست سمیت ہر شعبے میں نوجوانوں کو زیادہ مواقع فراہم کر کے انشاءاللہ توقعات سے بھی کہیں بڑھ کر کامیابی حاصل کریں گے، ملاقاتوں میں منتخب عوامی نمائیندگان کی کارکردگی، ووٹر لسٹوں کی اپڈیشن سمیت دیگر سیاسی امور زیر غور رہے۔