گلگت (دنیا نیوز )وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے اختلاف رائے اپوزیشن کا حق ہے لیکن وہ اصولوں پر مبنی ہونا چاہیئے، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں کوئی مخالفت نہیں، گلگت کے شہریوں کو وہی حقوق حاصل ہونگے جو پاکستان کے شہریوں کو ہیں۔
گلگت بلتستان آرڈر 2018 کی منظوری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا جی بی آرڈر پر گزشتہ 8 ماہ سے کام کیا جا رہا تھا، بہت سے لوگ اختیارات کی منتقلی نہیں چاہتے تھے، یہاں کے شہریوں کو وہی حقوق حاصل ہونگے جو پاکستان کے شہریوں کو ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا اختلاف رائے اپوزیشن کا حق ہے لیکن کسی مؤقف پر ہونا چاہئے، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں کوئی مخالفت نہیں۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا،گلگت بلتستان آرڈر 2018 کی منظوری کے بعد چیف سیکرٹری کے پاس تمام ضروری اختیارات ہوں گے،
ہائیکورٹ کے چیف جسٹس، ججز حتیٰ کہ گورنر بھی گلگت بلتستان سے ہی ہوگا۔ گلگت بلتستان میں عشروں سے بند سرکاری سکیمیں (ن) لیگ نے مکمل کیں، جوکام کیے سب کے سامنے ہیں، ہمیں ترقیاتی کاموں پر فخر ہے۔