اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ایکنک اجلاس ہوا جس میں سبی لورالائی ٹرانسمشن لائن، پمز ہسپتال اور 220 کےوی مستونگ سب سٹیشن سمیت 131 ارب روپے سے زائد مالیت کے مختلف منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
وفاقی دارالحکومت میں واقع پمز ہسپتال کیلئے سینٹر آف نیورو سائنسز، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس کیلئے زمین کی خریداری، 220 کےوی کےمستونگ سب اسٹیشن جس میں سبی، مستونگ، کوئٹہ، لورالائی ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن بھی شامل ہیں سمیت منصوبوں کی منظوری دی گئی جن پر 131 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔