اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کا کہنا ہے بطور قوم بزدل دشمن کے خلاف سینہ سپر اور متحد ہیں، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کرنل سہیل عابد شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور انکے درجات کی بلندی کیلئے دعاگو ہیں۔
یاد رہے کرنل سہیل عابد نے بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں دہشت گرووں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ مادر وطن کے اس غیور بیٹے نے خود کش بمباروں سمیت 3 دہشتگرد جہنم واصل کئے۔ ہلاک دہشت گردوں میں کالعدم لشکرجھنگوی بلوچستان کا سرغنہ سلمان بادینی بھی شامل ہے۔ بادینی 100سے زائد ہزارہ کمیونٹی کے افراد اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھا جس کے سر کی قیمت 20 لاکھ مقرر تھی۔