عام انتخابات ، پیپلز پارٹی کا پارلیمانی بورڈ بنانے کا فیصلہ

Last Updated On 27 May,2018 03:42 pm

کراچی (دنیا نیوز ) پیپلز پارٹی نے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی امیدواروں کی نامزدگی کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا، پارلیمانی بورڈز تشکیل دیکر اجلاس طلب کرنے کا اعلان کردیا گیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف زرداری نے پارلیمانی بورڈز کی تشکیل کے حوالے سے اعلی سطحی مشاورت کی ہے جس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ آئندہ دو روز کے اندر مرکزی اور تمام صوبائی پارلیمانی بورڈز تشکیل دے دیئے جائیں گے۔

سندھ کے پارلیمانی بورڈ کا اعلان آج ہی متوقع ہے جبکہ اس کا اجلاس پیر کو بلائے جانے کا امکان ہے، بلاول بھٹو نے پارلیمانی بورڈز کی تشکیل اور امیدواروں کے فیصلوں کے حوالے سے مشاورت کے لئے پیر سے شروع ہونے والا خیبر پختونخواہ کا تین روزہ دورہ بھی ملتوی کر دیا، سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو بھی اسلام آباد سے کراچی جا کر بیٹھ گئے۔