پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان ”تلوار“ حاصل کرنے کا فیصلہ

Last Updated On 28 May,2018 09:55 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے انتخابی نشان ”تلوار“ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ درخواست پر کل الیکشن کمیشن میں سماعت ہو گی۔

دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے آئندہ الیکشن ”تیر“ کے نشان کی بجائے ”تلوار“ کے انتخابی نشان سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی درخواست پر کل الیکشن کمیشن میں سماعت ہو گی۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیر حسین بخاری نے پارٹی چیئرمین بلول بھٹو زرداری کی منظوری سے تلوار نشان کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کراوائی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ پیپلز پارٹی نے 1970ء اور 1977ء میں انتخابی نشان تلوار پر انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ تاہم بعد ازاں تلوار کا نشان انتخابی فہرست سے خارج کر دیا گیا تھا۔ اب الیکشن کمیشن نے تلوار کا نشان دوبارہ بحال کر دیا ہے۔