خیرپور: مسافر وین اور ٹرالر میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

Last Updated On 01 June,2018 06:33 pm

خیرپور: (دنیا نیوز) ٹنڈو مستی اور لاڑکانہ پل کے مقام پر مسافر وین اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔

ٹنڈو مستی اور لاڑکانہ پل کے مقام پر مسافر وین اور ٹرالر میں تصادم ہوا جس سے 5 مسافر جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی اور جاں بحق افراد کا تعلق لاڑکانہ، قمبر اور خیرپور سے بتایا جا رہا ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں وڈیروشر اور علی گل شامل ہیں جبکہ 3 افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو پائی ہے۔ جاں بحق افراد اور زخمیوں کو گمبٹ اور لاڑکانہ سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔