ورجینیا (دنیا نیوز ) امریکا کی ریاست ورجینیا کے شہر الیگزینڈریا میں مال گاڑی پٹری سے اتر گئی، کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں،
ریلوے کمپنی کے مطابق مال گاڑی کی ایک سو سڑسٹھ بوگیوں میں سے اکتیس بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، ٹرین پر کوئی خطرناک مادہ نہیں تھا اس لئے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
ڈرائیور کا کہنا ہے کہ ویلر ایونیو کے قریب واقع پل کی مٹی نرم پڑ چکی تھی جس وجہ سے ٹرین ایک جانب جھک کر الٹ گئی، ریلوے کمپنی کی انتظامیہ کا کہنا ہے بوگیاں ہٹانے اور پٹری کی مرمت میں ایک دن سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔