ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

Last Updated On 06 June,2018 08:46 am

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندان توحید اعتکاف میں بیٹھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو رب کی خوشنودی کیلئے ملک بھر کے ہر چھوٹے بڑے شہر، قصبوں و دیہاتوں کی مساجد میں لاکھوں فرزندان توحید اعتکاف میں بیٹھ گئے۔ عیدالفطر کا چاند نظر آنے کے بعد اعتکاف ختم کیا جائیگا۔ صوبائی دارالحکومت کی بڑی مساجد میں معتکفین کیلئے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔

لاہور کی بادشاہی مسجد اور جامع مسجد القادسیہ چوبرجی میں امسال بھی سینکڑوں مرد و خواتین اعتکاف میں بیٹھے ہیں۔ محکمہ اوقاف کے زیرانتظام مساجد میں بھی ہزاروں افراد اعتکاف میں بیٹھے ہیں۔ رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ شروع ہوتے ہی مساجد میں رش پہلے سے بہت بڑھ جائیگا، طاق راتوں میں معتکفین خصوصی عبادت کریں گے اور کشمیر و فلسطین سمیت دیگر خطوں کے مظلوم مسلمانوں کیلئے دعائیں کی جائیں گی۔ آخری عشرہ کی طاق راتوں میں ساری رات اﷲ کے حضور عبادات کرتے ہوئے اپنی حاجات و مناجات پیش کی جائیں گے۔