لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی، ذرائع کے مطابق، شہباز شریف پارٹی اجلاس میں شرکت نہ کر سکے۔ ڈاکٹروں نے 2 دن آرام کا مشورہ دے دیا۔
دوسری جانب ماڈل ٹاؤن میں ن لیگ مرکزی بورڈ پارلیمانی بوڈ کا اجلاس جاری ہے، جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، شاہد خاقان عباسی، رانا تنویر حسین، احسن اقبال اور دیگر شریک ہیں۔ اجلاس میں فیصل ڈویژن سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے انٹرویوز کئے جا رہے ہیں۔