عامر لیاقت کی بغیر تصدیق کاغذات جمع کرانیکی کوشش ناکام

Last Updated On 11 June,2018 02:07 pm

کراچی (دنیا نیوز ) معروف میزبان عامر لیاقت حسین کی بغیر تصدیق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی کوشش ناکام ہوگئی ۔

عامر لیاقت حسین نے این اے 245 سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے تھے، کاغذات پر تصدیق کنندہ افسر کی مہر نہ ہونے کی وجہ سے ریٹرننگ افسر نے کاغذات عامر لیاقت کو واپس کر دیئے اور انہیں کاغذات کی تصدیق کروا کے لانے کا حکم دیا، اس موقع پر عامر لیاقت نے بہت اصرار کیا کہ ان کے کاغذات جمع کر لئے جائیں مگر ریٹرننگ افسر نے ان کی بات ماننے سے انکار کر دیا۔