لاہو: (دنیا نیوز) لاہور کینال روڈ پر ٹرالر اوور ہیڈ برج سے جا ٹکرایا، پل کا ایک حصہ زمین بوس ہوگیا جس کے باعث 5 گھنٹے ٹریفک معطل رہی، ملبہ گرنے سے اورنج لائن منصوبے کی مشینری تباہ ہوگئی۔
لاہور کینال روڈ پر ٹرالر اوور ہیڈ برج سے ٹکرا گیا، ٹرک کے اوپر ارنج لائن ٹرین کا ہیوی جنریٹر موجود تھا۔ اوورہیڈ بریج کا ملبہ گرنے سے مشینری کو نقصان پہنچا۔ مشینری کو اٹھانے کے لئے اورنج لائن منصوبے سے کرین منگوائی گئی۔ جنریٹر کو کینال روڈ پر ٹھوکر سے مغلپورہ لے جایا جا رہا تھا۔
حادثے کی وجہ سے کینال روڈ کو یک طرفہ ٹریفک کے کے لئے بند کر دیا گیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی۔ امدادی ٹیموں کو ملبہ اور جنریٹر ہٹانے میں 8 گھنٹے لگے جس کے بعد تباہ شدہ اوورہیڈ بریج کا ملبہ ہٹا دیا گیا۔ سڑک سے ملبہ ہٹانے کے بعد کینال روڈ کو ٹریفک کے کے لئے کھول دیا گیا۔