لاہور: (دنیا نیوز) اصغر خان کیس میں سابق وفاقی وزیر عابدہ حسین نے بھی اسد درانی سے پیسے لینے کی تر دید کر دی۔ عابد حسین کا کہنا ہے کہ 90 میں پیسے لینے کا الزام غلط ہے۔
سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس میں سابق وفاقی وزیر عابدہ حسین نے رپورٹ جمع کرا دی۔ عابدہ حسین نے اپنی رپورٹ میں سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل ر یٹائرڈ اسد درانی سے پیسے لینے کی تردید کی ہے۔ انہوں نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کا بیان حلفی درست نہیں، میں نے کسی سے کوئی رقم وصول نہیں کی، رپورٹ میں عابدہ حسین نے کہا ہے کہ 90 کے الیکشن میں پیسے لینے کا الزام غلط ہے۔