تحریکِ انصاف نے لوٹوں کو ٹکٹوں سے نواز دیا، عابد شیر علی

Last Updated On 11 June,2018 05:01 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیرِ مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ملک کو لُوٹ کر کھانے والے لوگوں کی جلد ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی اور یہ لوگ عدالتوں میں انصاف کے کٹہرے میں کھڑے ہونگے۔

سابق وزیرِ مملکت عابد شیر علی نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریکِ انصاف لوٹا جماعت بن گئی ہے۔ تحریکِ انصاف میں ورکرز کے گلے کاٹ کر لوٹوں کو پارٹی ٹکٹوں سے نواز دیا گیا ہے۔

عابد شیر علی کا مزید کہنا تھا کہ راجہ ریاض جیسے لوٹوں کو تحریکِ انصاف نے آشیانہ فراہم کردیا ہے۔ ان جیسے لوگ ملک کو لُوٹ کر کھا گئے ہیں، جلد ان لوگوں کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی اور یہ لوگ عدالتوں میں انصاف کے کٹہرے میں کھڑے ہونگے۔

سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی کے سینئر رہنما ہیں، ان سے معاملات کے حل کیلئے شہباز شریف بات کر رہے ہیں۔ پارٹی ٹِکٹوں کے حوالہ سے معاملات طے پا چکے ہیں اور جلد ٹکٹوں کا اعلان بھی کر دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کو شکست دینے کا دعویٰ کرنے والے یہ جان لیں کہ الیکشن میں کامیابی کا فیصلہ عوامی عدالت کرتی ہے اور عوام نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) سے محبت کرتی ہے، آئندہ حکومت میں مسلم لیگ ن کی ہو گی۔

 

Advertisement