قومی اسمبلی: اقلیتی نشستوں پر 9 پی ٹی آئی امیدواروں کے نام شامل

Last Updated On 11 June,2018 05:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف نے قومی اسمبلی میں اقلیتوں امیدواروں کی نشستوں کی فہرست جاری کر دی۔ چئیرمین تحریکِ انصاف عمران خان کی منظوری کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی نشستوں پر 9 کھلاڑیوں کے نام شامل ہیں۔ اس ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن پر چئیرمین تحریکِ انصاف عمران خان کے دستخط موجود ہیں۔

قومی اسمبلی میں اقلیتی نشستوں پر لال چند ملہی، شنیلا رتھ، رمیش کمار، جے پرکاش اور جمشید تھومس تحریکِ انصاف کی ترجیحی فہرست میں شامل ہیں۔ ہریش کمار، جارج کلیمنٹ، سیمسن اعجاز اور بابر شہزاد کے نام بھی قومی اسمبلی کی اقلیتی نشستوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
 

Advertisement