تحریک انصاف نے ن لیگ کی ایک اور وکٹ گرا دی

Last Updated On 11 June,2018 06:43 pm

ڈیرہ غازی خان: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن اسمبلی سردار اختر اور سردار جاوید اختر نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

ڈیرہ غازی خان سے (ن) لیگ کے سردار اختر نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔ ان کے ہمراہ سابق ایم پی اے سردار جاوید اختر نے بھی تحریکِ انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ دونوں سیاستدانوں نے یہ اہم فیصلہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد کیا۔