راولپنڈی: (دنیا نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ کہتے ہیں کہ چودھری نثار کو نئی سیاسی زندگی پر مبارک دیتا ہوں، انہیں بہت پہلے یہ فیصلہ کر لینا چاہیے تھا۔
شیخ رشید نے راولپنڈی میں دھواں دھار پریس کانفرنس کرتے ہوئے عام انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے اپنی تقریر میں نواز شریف پر بھی شدید تنقید کی۔
انہوں نے نے چودھری نثار کے مسلم لیگ ن سے سیاسی راہیں جدا کرنے کے فیصلے پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔۔ شیخ رشید نے اعلان کیا کہ الیکشن جیتنے کے بعد راولپنڈی کو غازی بروتھا ڈیم سے پانی کی فراہمی شروع کر دیں گے۔