اسلام آباد: (دنیا نیوز) پرویز مشرف غداری کیس میں خصوصی عدالت کا نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس یاور علی خصوصی عدالت کے سربراہ ہوں گے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس یاور علی کو خصوصی عدالت کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نذر اکبر خصوصی عدالت کے جج ہوں گے۔ 29 مارچ کو بنچ کے سربراہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے پرویز مشرف کے وکلاء کے اعتراض پر خود کو بنچ سے الگ کر دیا تھا۔ 29 مارچ کے بعد سے بینچ نامکمل تھا۔