'الیکشن میں کوئی مقابلہ کرنیوالا نہیں، عمران کیساتھ ملکر حکومت بنائیں گے'

Last Updated On 16 June,2018 03:44 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) شیخ رشید کا کہنا ہے الیکشن میں کوئی مقابلہ کرنے والا نہیں، عمران خان کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے، میری سیاسی موت دیکھنے والوں سے کہتا ہوں، میں آرہا ہوں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دعا ہے کہ بیگم کلثوم نواز جلد صحت یاب ہوں، پرویز مشرف کی واپسی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ‘‘ایوری ڈے از ناٹ سنڈے’’ پرویز مشرف کو بالکل پاکستان واپس نہیں آنا چاہئے۔ شیخ رشید نے امید ظاہر کی کہ وہ ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کریں گے، انہوں نے عمران خان کی حکومت بننے کی دعا بھی کی۔