کراچی: (دنیا نیوز) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے آئندہ الیکشن تحریک انصاف کے ساتھ مل کر لڑنے کا اعلان کر دیا۔
الیکشن 2018 سے پہلے سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے، سندھ کے منظر نامے میں پیپلز پارٹی کی مخالف تحریک انصاف اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے درمیان اتحاد ہوگیا۔ جی ڈے اے رہنما ارباب رحیم نے عمر کوٹ میں جلسے سے خطاب میں این اے 220 سے شاہ محمود قریشی کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا سندھ کے عوام کو جاگنا ہو گا۔
تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ میں تبدیلی کی لہر چل نکلی ہے، ظلم اور ناانصافی کےخلاف لڑتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بار عوام دھاندلی نہیں ہونے دیں گے، لوگ لٹیروں سے تنگ آ چکے ہیں۔