اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو مہرہ قرار دے دیا۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے ریحام کا ڈرامہ فلاپ ہونے پر افتخار چودھری کو ڈبے سے نکالا گیا ہے، افتخار چوہدری اسی تاش سے نکلے ہیں جس سے پہلے بیگم نکلی تھی، 2013 کے عام انتخابات میں دھاندلی کروائی، اب ایک بار پھر رائیونڈ کی خدمت کے لئے نکل پڑے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے نواز شریف کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ انہون نے کہا کہ نواز شریف اور ان کے وکلاء مقدمات کو لٹکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ریحام خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ان کی فلم آنے سے پہلے ہی فلاپ ہو چکی ہے۔