اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کے لیے اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کردی گئی ہے، مختلف سیاسی جماعتوں سے 43 اقلیتی امیدوار میدان میں ہیں۔
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کردی ہے جس کے مطابق قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیےمختلف سیاسی جماعتوں سے 43 اقلیتی امیدوار میدان میں ہیں۔
فہرست کے مطابق سنجے پروانی، رامیش کمار وانکوانی، نیلسن عظیم، رامیش لال، آسیہ ناصر، جارج کلیمنٹ، آریش کمار، اسفن یار بھنڈارا، لال چندکے نام حتمی فہرست میں شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 7 امیدواروں مقبول مسیح،عامر سیموئیل،سردار رویندر سنگھ،اجمل مسیح،رنجیت کمار،انیل کمار،سخاوت مسیح نے کاغذات واپس لے لیے۔