آصف زرداری اثاثوں میں بھی بھاری، کروڑوں کے مالک

Last Updated On 20 June,2018 11:57 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آصف زرداری اثاثوں میں بھی کئی پر بھاری، 75 کروڑ 86 لاکھ کرنسی کے مالک، سینکڑوں ایکڑ زرعی اراضی، زمینداری اور کاروبار سے آمدنی، 2017 میں 26 لاکھ کی ٹیکس ادائیگی، تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں داخل کرائے گئے اقرارنامہ میں سابق صدر کے اثاثے بھی بھاری نکلے، آصف علی زرداری 75 کروڑ 86 لاکھ 69 ہزار 73 روپے کیش کے مالک ہیں۔ کسی گورنمنٹ ادارے اور محکمے کے ڈیفالٹر نہیں، ملک کے صدر رہنے والے آصف زرداری نے اپنی تعلیم ڈپلومہ بتائی ہے۔ ذرائع آمدن زمینداری اور بزنس بتایا اور 349 ایکٹر زرعی زمین کے مالک ہیں۔2017ء میں آصف زرداری نے زمینداری سے 13 کروڑ 40 لاکھ 16 ہزار 650 روپے اور بزنس سے 97 لاکھ 51 ہزار 400 روپے کمائے۔

گزشتہ برس انہوں نے 26 لاکھ 32 ہزار 490 روپے کا ٹیکس ادا کیا۔ سابق صدر آصف زرداری دہری شہریت کے حامل نہیں اس لیے ان کے پاس کوئی فارن پاسپورٹ نہیں ہے۔