اسلام آباد: (دنیا نیوز) بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز کی بھرمار، چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ 5 جولائی کو از خود نوٹس کی سماعت کرے گا۔
پیٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس کے بلوں پر عائد بھاری ٹیکس پر چیف جسٹس آف پاکستان کا ازخود نوٹس 5 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔ اٹارنی جنرل اور متعلقہ اداروں کے سربراہوں کو نوٹس جاری کر دیے گے۔ تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل کے علاوہ نیپرا، اوگرا، ایف بی آر کے سربراہوں جبکہ خزانہ، پیٹرولیم اور توانائی کی وزارتوں کے سیکرٹریز کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ واپڈا اور پی ایس او کے چیئرمین کو بھی نوٹس بھجوائے گئے ہیں۔