پشاور: (دنیا نیوز) قومی وطن پارٹی کے چئرمین آفتاب احمد خان شیرپاو نے کہا ہے کہ الیکٹیبلز کے علاوہ کوئی لیڈر کسی مسلئے پر بات نہیں کر رہا، پی ٹی ائی میں ٹکٹ فروخت کرنے کے ثبوت موجود ہیں، اگر الیکٹیبلز الیکشن جیتتے ہیں تو ابھی سے انہیں سیٹیں دی جائے الیکشن کی کیا ضرورت ہے الیکٹیبلز کے جیتنے کی بات سے غلط تاثر دیا جا رہا ہے۔
پشاور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے افتاب احمد کان شیرپاو کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بھی پی ٹی ائی میں ٹکٹ فروخت کرنے کے ثبوت موجود ہیں الیکشن کمیشن انتخابات سے قبل دھاندلی روکنے کے لئے کردار ادا کرے ۔
حلقوں میں تبدیلی کی وجہ سے لوگوں کو اعتراضات اور مشکلات ہیں، الیکشن کمیشن انتخابات کے دوران امن وامان کی صورتحال پر خصوصی توجہ دے۔ کالاباغ ڈیم کے حوالے سے آفتاب احمد خان شیرپاو کا کہنا تھا کہ کالاباغ ڈیم پر صوبے کی تین متفقہ قراردیں ہیں، اس مسئلے کو اس وقت چھیڑنے پر شکوک اور شہبات موجود ہیں، ایم ایم اے کے ساتھ ہماری کوئی سیٹ ایڈجسمنٹ نہیں ہورہی ہے۔