راولپنڈی: (دنیا نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور منگل کو اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور منگل کی دوپہر دو بجے راولپنڈی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اپنی پریس کانفرنس میں آئندہ عام انتخابات کیلئے فوج تعیناتی کے حوالے سے تفصیلات بھی دیں گے۔