اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایف آئی اے نے حسن اور حسین نواز کے ریڈ وارنٹ کے لیے انٹرپول کو خط لکھ دیا۔ خط وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد لکھا گیا۔ نواز شریف کے دونوں بیٹوں کو ایون فیلڈ ریفرنس میں عدم پیشی پر اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔
حسن اور حسین نواز کی گرفتاری کے لیے اہم پیشرفت، ریڈ وارنٹ کے لیے نیب کی درخواست ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کو بجھوائی۔ منظوری کے بعد ایف آئی اے نے نواز شریف کے دونوں بیٹوں کے ریڈ وارنٹ کے لیے انٹرپول ہیڈ کوارٹرز کو خط لکھ دیا ہے۔ دوسری جانب وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کے ریڈ وانٹ جاری کرنے کے لیے درخواست کے ساتھ اشتہاری قرار دینے کے عدالتی فیصلے کی مصدقہ کاپی، دائمی وارنٹ اور اسحاق ڈار کی ٹریول ہسٹری شامل کی جائے۔ درخواست مکمل ہونے کے بعد ہی ریڈوارنٹ کے اجراء کی منظوری پر غور کیا جائے گا۔