پشاور: ( روزنامہ دنیا) ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر مولوی بہادرجان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق انتہائی مطلوب دہشتگرد بہادر جان نجی پرواز کے ذریعے دبئی فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، مطلوب دہشتگرد نے حلیہ تبدیل کر رکھا تھا، کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران اتوار کے روز گرفتار کیا گیا، مولوی بہادر جان کا نام وزارت داخلہ نے سی ٹی ڈی کی سفارش پر سٹاپ لسٹ میں ڈالا تھا۔