منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری، فریال ایف آئی اے میں پیش نہ ہوئے

Last Updated On 11 July,2018 12:42 pm

کراچی: (دنیا نیوز) جعلی اکاؤنٹس سے 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور ایف آئی اے میں پیش نہیں ہوئے، دونوں رہنماوں نے وکلا کے ذریعے الیکشن کے بعد کا وقت مانگ لیا۔

ذرائع کے مطابق، آصف زرداری اور فریال تالپور کے بیانات ایف آئی اے میں جمع کرا دیئے گئے۔ بیانات میں دونوں رہنماوں نے ایف آئی اے سے وقت طلب کر لیا۔ بیان کے متن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن مہم میں مصروف ہیں، ایف آئی اے حاضر نہیں ہو سکتے، 25 جولائی کے بعد پہلے ہفتے میں پیش ہونگے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:ایف آئی اے نے آصف زرداری اور فریال تالپور کو کل طلب کر لیا

یاد رہے گزشتہ روز ایف آئی اے نے اربوں روپے کی مبینہ غیر قانونی ٹرانزیکشن کے معاملے پر سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو طلب کیا تھا۔ دونوں رہنماؤں کو طلبی کے نوٹس بھی جاری کئے گئے۔