پاک فوج کا ریسکیو آپریشن، دریا میں پھنسے 5 افراد کو بچا لیا

Last Updated On 11 July,2018 10:09 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کا ریسکیو آپریشن، دریائے سواں میں پھنسی خاتون اور دو لڑکیوں سمیت پانچ افراد کو نکال لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق راولپنڈی میں واقع دریائے سواں میں پانی کی سطح میں اچانک اضافہ ہونے سے 5 افراد پھنس گئے، پاک فوج نے دریا میں پھنسے افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے باہر نکال لیا۔ ان افراد میں ایک خاتون اور 2 لڑکیاں بھی شامل تھیں۔