کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سے جدہ جانیوالی غیر ملکی ایئرلائن پرواز پچاس سے زائد عازمین کو چھوڑ کر جدہ روانہ ہو گئی، 12 گھنٹے گزرنے کے بعد انتظامیہ نے عازمین حج کو بورڈنگ کارڈ جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا، صبح جانے والی پرواز اب سے کچھ دیر بعد روانہ ہو گی۔
کراچی سے جدہ جانے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 701 پچاس سے زائد عازمین کو چھوڑ کر جدہ روانہ ہو گئی۔ احرام پہنے ہوئے پچاس سے زائد عازمین کراچی ایئرپورٹ پر سراپا احتجاج بن گئے، مسافروں کی غیر ملکی عملے سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔ مسافروں کا کہنا تھا کہ گھنٹوں گزرنے کے باوجود کوئی سہولت فراہم نہیں کی گئی، کھانا اور پانی بھی نہیں دیا جا رہا۔ غیر ملکی ترجمان کا کہنا ہے کہ جہاز چھوٹا ہونے کے باعث پچاس سے زائد عازمین کو آف لوڈ کرنا پڑا۔