اسلام آباد: ( روزنامہ دنیا) حج کیلئے نئی اور پرانی کمپنیوں میں کوٹہ کی تقسیم کا معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا، پرانے حج ٹور آپریٹرز کی تنظیم ہوپ سار پرائیویٹ کوٹہ لینے کیلئے متحرک ہے جبکہ حکومت کی آئینی مدت مکمل ہونے میں دس دن سے بھی کم وقت رہنے کے باوجود معاملہ حل ہونے کے بجائے طول پکڑتا جا رہا ہے۔
پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز حجاج کرام کو سہولیات کی فراہمی بارے وزارت مذہبی امور سے تحریری معاہدہ کرنے کے پابند ہونگے، سہولیات کی فراہمی کے معاہدے کی خلاف ورزی پر شکایت موصول ہونے والے حج ٹور آپریٹر پر مستقل پابندی، پانچ سال تک پابندی یا پھر کوٹے میں مستقل کمی کی جائے سکے گی۔
اس ضمن میں وزارت مذہبی امور نے رواں سال حج آپریشن کو فول پروف بنانے کیلئے پرائیویٹ حج ٹورز آپریٹرزکیلئے بھی سخت شرائط عائد کر دی ہیں۔