لاہور: (دنیا نیوز) بہاوالدین زکریا یونیورسٹی میں بی اے، بی ایس سی اور بی کام کے سالانہ امتحانات میں پنجاب گروپ آف کالجز کی طالبات نے پہلی پابچوں پوزیشنز میں ٹاپ کر کے شاندار روایت کو برقرار رکھا۔
بی اے، بی ایس سی اور بی کام کے سالانہ امتحانات میں 49433 طلبا و طالبات نے حصہ لیا، جن میں سے 18159 طلبہ کے پاس ہونے پر کامیابی کا تناسب 73۔36 فیصد رہا تاہم سالانہ امتحانات میں بی کام میں پہلی پانچوں پوزیشنز پنجاب گروپ آف کالجز کے نام رہیں اور بی ایس سی میں بھی دوسری پوزیشن پر پنجاب کالج کا قبضہ رہا۔
بی کام میں پنجاب گروپ آف کالجز کی نائلہ لیاقت نے 1256 نمبر حاصل کر کے پہلی، کرن اعجاز 1253 نمبر کیساتھ دوسری، ثنا کلیم 1246 نمبرز کیساتھ تیسری، فاریہ خضر 1243 نمبر کیساتھ چوتھی جبکہ زائبہ شبیر نے پانچویں پوزیشن اپنے نام کی تاہم بی ایس سی میں پنجاب گروپ آف کالجز کی انمول منیر نے 718 نمبر لیکر یونیورسٹی کی دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔
بی کام کے سالانہ امتحانات میں پنجاب گروپ آف کالجز کی طالبات نے پہلی پانچوں پوزیشنز پر ٹاپ کر کے منفرد ریکارڈ قائم کر دیا جس پر بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کی جانب سے پوزیشن ہولڈرز میں میڈلز اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔