نیب کو اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس منصوبے سے متعلق اہم ریکارڈ مل گیا

Last Updated On 03 August,2018 03:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) احد چیمہ کے خلاف تحقیقات میں پیش رفت، اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس منصوبوں سے متعلق اہم ریکارڈ نیب کو مل گیا، آڈٹ رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد کیس کو آگے بڑھایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق، نیب نےجی ایم ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو ریکارڈ کیلئے خط لکھا تھا، احد چیمہ کے دور میں میٹروبس لاہور کا منصوبہ مکمل ہوا، انہوں نے اورنج لائن پروجیکٹ میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ نیب نے میگا پروجیکٹس سے متعلق مصدقہ آڈٹ اعتراضات کے دستاویزی ثبوت حاصل کر لیے۔ چیئرمین نیب نے اورنج لائن ٹرین منصوبے میں گھپلوں پر انکوائری کا حکم دیا تھا۔

خیال رہے پنجاب صاف پانی کمپنی سکینڈل میں سابق سی ای او وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہو گئے، وسیم اجمل نے مہنگے ٹھیکے دینے کا ملبہ شہبازشریف پرڈال دیا۔ وسیم اجمل نے نیب کو ابتدائی بیان ریکارڈ کرا دیا جس میں وسیم اجمل نے مہنگے ٹھیکے دینے کاملبہ شہبازشریف پر ڈالتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے کہنے پر لوکل کے بجائے انٹرنیشنل کمپنیوں کو ٹھیکے دیئے گئے اور جو ٹھیکے دیئے گئے ہیں وہ مہنگے دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 4 افسران اور 2 بورڈ ممبرز نے بھی مداخلت کی۔