کوئی عہدہ یا وزارت لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، چودھری شجاعت

Last Updated On 05 August,2018 08:01 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ میں وزیرِاعظم کے علاوہ سینیٹر اور چھ بار رکن قومی اسمبلی رہ چکا ہوں، اب کوئی وزارت یا حکومتی عہدہ قبول کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ ملکی مفاد میں کیا، الیکشن میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، اصل بات یہ ہے کہ پاکستان اور عوام کا خیال رکھا جائے۔ میں منتخب ہو کر اہل علاقہ کی توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو سیاست میں آگے آنا چاہیے، مجھے نئی نسل سے بہت سی توقعات ہیں، ہم سب بزرگوں کو ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملکی بہتری کا پلان دیا ہے، ہم سب کا فرض ہے کہ انھیں کامیاب بنائیں تا کہ ملکی حالت بہتر ہو۔